برسلز اور پیرس کے حملہ آور اب برطانیہ کو نشانہ بنائیں گے


برسلز اور پیرس کے حملہ آور اب برطانیہ کو نشانہ بنائیں گے

گرفتار کئے گئے داعش کے دہشتگرد کا کہنا ہے کہ برسلز اور پیرس حملوں کی ذمہ دار اس دہشتگرد تنظیم کی ایک خفیہ گروہ اب برطانیہ پر حملے کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں تعینات اس دہشتگرد تنظیم کی ایک خفیہ گروہ برطانیہ میں حملے کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

شام میں کرد جنگجووں نے ایک داعشی دہشتگرد کو قیدی بنا لیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے میں داخل ہونے والے دہشت گرد الخرساء نامی ٹیم کے رکن بن جاتے ہیں۔ مستقبل کے یہ خودکش حملہ آور اپنے ملک واپس پلٹنے سے پہلے ایک خفیہ ٹریننگ سینٹر میں خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

گرفتار دہشتگرد کا مزید کہنا ہے کہ پیرس اور برسلز کے حملہ آور بھی اسی ٹریننگ کیمپ سے نکلے تھے۔ شام کی سرحد سے نکلنے والے ہر یورپین کو اس ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس کیمپ میں داخل ہونے والے ہر 20 افراد میں سے صرف 5 آدمی ہی اس ٹریننگ کو مکمل کر پاتے ہیں اور پھر یہ افراد یورپ لوٹ کر حملے کرتے ہیں۔ اب تک یورپ کے 50 سے زائد دہشتگرد اس ٹریننگ کو مکمل کر چکے ہیں۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری