سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر یمنی میزائل حملے


سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر یمنی میزائل حملے

یمن کی سرکاری فوج نے جیزان کےعلاقےمیں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمنی سرکاری فوج نے جیزان کے علاقے المعزاب شہر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 میزائل داغے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودیجارحیت روکنے کے مقصد سے تعز میں ذباب ااور شمالی یختل سمیت کئی علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

 یمن کے اسنائپر شوٹر سعودی کی فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اس میں سوار کئی مسلح افراد کو زخمی  یا موت کے گھاٹ اتارنےمیں کامیاب رہے۔

سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے سرحد کے میدی علاقہ میں بھی سعودی ٹھکانوں پر  شدید گولی باری کی اور متجاوز فوجیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری