غاصب صیہونیوں نے محمود عباس کو یرغمال بنالیا

غاصب صیہونیوں نے محمود عباس کو یرغمال بنالیا

تل ابیب نے فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ان کے دفتر میں محاصرہ میں لے لیا ہے اور ان کی کسی بھی وفد سے ملاقات اور دفتر سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس رام اللہ سے نکلنا اور عرب سمیت دیگر ممالک کے دورے پر جانا چاہتے تھے لیکن غاصب صیہویوں نے ان کو رام اللہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

فلسطین اتھارٹی کے بعض ارکان کا کہنا ہے کہ عباس نے صیہونیوں سے تعاون بند کر دیا ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں علاج معالجے کی سہولتیں بھی حاصل نہیں ہیں۔

روزنامہ معاریو کا کہنا ہے کہ عباس سخت مشکلات سے دچار ہیں۔ غزہ کی عوام انہیں اپنے محاصرے کا قصوروار مانتے ہیں اور سعودی عرب، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات بھی محمد دحلان سے صلح نہ کرنے کے سبب ان سے  ناراض ہیں۔

اس روزنامہ کے مطابق اردن کے بادشاہ نے مسجد الاقصی مسئلہ اور محمود عباس کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے رام اللہ کا سفر کیا ہے۔ مسجد الاقصی حادثے کے بعد سے اب تک صیہونی حکومت نے کسی وفد کو محمود عباس سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری