جنوبی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق


جنوبی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبہ قندہار میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات قندھار میں طالبان کے مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ کاریز نامی علاقے میں واقع میانشین شہر کے پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 8 پولیس اہلکار جاںبحق ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ حملہ خود پولیس کی افغان طالبان کے ساتھ ساز باز کی وجہ سے ہوا ہے۔

دوسری طرف قندھار پولیس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملوں میں طالبان ہی ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں کرپشن اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری