طاہر القادری نے پاکستان آتے ہی جلسے کی کال دیدی/ تحریک انصاف کی بھرپور شرکت


طاہر القادری نے پاکستان آتے ہی جلسے کی کال دیدی/ تحریک انصاف کی بھرپور شرکت

طاہر القادری نے پاکستان واپس آتے ہی جلسے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے سے امید پیدا ہو گئی ہے، اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان آتے ہی جلسے کی کال دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قادری کا لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناصر باغ کے جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل جاری کروں گا۔ اس وقت پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ ناصر باغ میں جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور صمصام بخاری نے خصوصی شرکت کی ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی سٹیج پر موجود ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد ناصر باغ میں جلسہ جاری ہے جس میں عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ طاہر القادری نے پاکستان واپس آتے ہی لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے سے امید پیدا ہو گئی ہے، اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر باغ کے جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل جاری کروں گا۔ اس وقت پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ ناصر باغ میں جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور صمصام بخاری نے خصوصی شرکت کی ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی سٹیج پر موجود ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی جلسے میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ طاہر القادری کی آمد پر شاہ محمود قریشی ان کا استقبال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف ضرور ملنا چاہیے اور اس کیلئے تحریک انصاف بھی طاہرالقادری کیساتھ کھڑی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری