ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی ریاض کیلئے خوشی کا باعث/ ایران کہیں آبنائے ہرمز کو بند نہ کر دے!


ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی ریاض کیلئے خوشی کا باعث/ ایران کہیں آبنائے ہرمز کو بند نہ کر دے!

واشنگٹن میں سعودی عرب کے نومنتخب سفیر نے ٹرمپ کی ایران مخالف سیاست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے میں ایران مخالف امریکی سیاست پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں دونوں ممالک کے روابط کافی مستحکم ہوئے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ اپنے اتحادی ممالک کی مدد سے خطے میں ایران اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہم خطے میں امریکی پالیسیوں سے خوش ہیں۔

انہوں ںے شام مسئلہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں امریکہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ ہمیں یہ فکر لاحق ہے کہ کہیں ایران آبنائے ہرمز کو بند نہ کر دے۔ ساری دنیا اور بالخصوص سعودی عرب اس سلسلے میں بہت فکرمند ہے۔ یہ راستہ صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ اکثر ممالک کی معیشت کے لئے بہت اہم ہے۔

سعودی سفیر نے ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حلیف جانتے ہیں کہ ایران عالمی سلامتی کے لئے کتنا بڑا خطرہ ہے، ہم ایران کا سامنا کرنے کے لئے امریکہ کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری