پاکستان کے سب سے زیادہ قریبی تعلقات ایران کے ساتھ ہونے چاہئیں + ویڈیو


پاکستان کے سب سے زیادہ قریبی تعلقات ایران کے ساتھ ہونے چاہئیں + ویڈیو

پروفیسر سجاد اشرف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے، ہمارے سب سے زیادہ قریبی تعلقات ایران کے ساتھ ہونے چاہییں کیونکہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے 1947ء میں پاکستان کو تسلیم کیا۔

پروفیسر سجاد اشرف جو سنگاپور میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور ان دنوں Lee Kuan Yew  سکول آف پبلک پالیسی، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔

تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو کے دوران پروفیسر سجاد اشرف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے، ہمارے سب سے زیادہ قریبی تعلقات ایران کے ساتھ ہونے چاہییں کیونکہ ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے 1947ء میں پاکستان کو تسلیم کیا۔

تجارت کے حوالے سے پاکستانی پروفیسر کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ممالک کے تاجر آمادہ نہیں ہونگے تجارت نہیں ہو سکتی۔

پاک ایران تجارت کے سوال پر سجاد اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اگر تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ماضی میں بھی پاکستان اور ایران کے مابین اس قدر تجارت نہیں رہی۔ جس کی بڑی وجہ ذرائع نقل و حمل سڑکوں اور ٹرین سروس کی کمی ہے۔ سرحدی علاقوں میں پروڈکشن کی بھی کمی ہے۔ لیٹر آف کریڈٹ صرف ایک بہانہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر لگائی جانے والی پابندیوں بارے بات کرتے ہوئے سجاد اشرف نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور چین کے نمائندگان نے امریکہ سے بھی کہا ہے کہ کوریائی جزیرے میں جنگی مشقوں سے گریز کرے اور میزائل نصب کرنا بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے بعض ملکوں پر کم اثر پڑتا ہے، جیسا کہ ایران اور روس پر ایک عرصے تک پابندیاں لگائی گئیں تاہم ترقی کا سفر جاری رہا، پاکستان کو بھی پابندیوں کا شکار کیا گیا، لیکن جب پاکستان نے چاہا کہ ایٹمی توانائی حاصل کرے تو پاکستان نے اپنے لئے راستے نکال لئے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری