دیر میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر


دیر میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

دیر بالا میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خفیہ ایجنسی کے میجر سمیت چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خفیہ ایجنسی کے میجرعلی سلمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بدھ کی صبح سویرے دیربالا کے علاقے شیروتکئی تیمرگرہ میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کی ۔

نیوز ایجنسی اب تک ٹیم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ، فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود دو میں سے ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ دوسرا فائرنگ کے تبادلے میں ماراگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے خفیہ ایجنسی کے میجر سمیت چار جوان شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہشت گرودں کی فائرگ سے میجر سمیت چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، شہدا ہمارے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری