تہران یونیورسٹی سے "اردو ادب" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کیجئے


تہران یونیورسٹی سے "اردو ادب" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کیجئے

تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ڈائریکٹر پروفیسر علی بیات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں اب اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو ادب کے سربراہ پروفیسر علی بیات کا کہنا ہے کہ اردو ادب میں دلچسپی رکھنے والے طلاب انگریزی اور فارسی کے ساتھ ساتھ اب تہران یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔

شعبہ اردو ادب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد خان اور ڈاکٹر شاہد چوہدری کی انتھک کوششوں سے 1991 میں تہران یونیورسٹی میں شعبہ اردو ادب کی بنیاد رکھی گئی۔

ڈاکٹر بیات کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ 15 سے 20 طالب علم اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کی غرض سے تہران یونیورسٹی کا رخ کرتے ہیں جبکہ تاحال 300 سے زائد نوجوانوں نے انٹر اور گریجویٹ کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں سب سے پہلے طلاب کو اردو زبان سکھائی جاتی ہے اس کے بعد انہیں تفصیل کے ساتھ اردو ادبیات سے روشناس کرایا جاتا ہے۔

تہران یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا: اردو زبان کے کورسز میں طلاب کو اردو گرائمر کے 10، املا کے 10، شاعری اور نثر کے 40، ترجمہ کے 10، ادبی تاریخ کے 4، برصغیر کی ثقافت کے 4 اور ڈائیلاگ کے 6 یونٹس پڑھائے جاتے ہیں۔

شعبہ اردو تہران یونیورسٹی کے پروفیسر علی بیات کا  تاکید کیساتھ کہنا تھا کہ تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے 2009 میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے طلاب کو داخلہ دینا شروع کیا تھا اور اب سالانہ کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی کے اسٹاف کی مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ان کے علاوہ نہایت ماہر اساتید خاص کر «محترمہ ڈاکٹر زیب النساء علیخان، جناب ڈاکٹرمحمد کیومرثی، محترمہ ڈاکٹر فرزانه اعظم لطفی، محترمہ ڈاکٹر وفا یزدان‌منش، جناب ڈاکٹر علی کاوسی‌نژاد» موجود ہیں اور درس و تدریس کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ملکی اور غیر ملکی طلاب تہران یونیورسٹی شعبہ اردو میں داخلہ لیکر پوری دنیا کے ایک ارب 400 میلین سے زائد افراد کے ساتھ رابطہ برقرار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، ہندوستان، بنگلادیش سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایک ارب 400 میلین سے زائد لوگ اردو زبان سے آشنائی رکھتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری