اسرائیل، روس اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات/ شام میں ایران کی اثر و رسوخ سے تل ابیب پریشان

اسرائیل، روس اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات/ شام میں ایران کی اثر و رسوخ سے تل ابیب پریشان

اسرائیلی اخبار "ھاآرتص" نے لکھا ہے کہ شام کے موضوع پر اسرائیل، امریکہ اور روس کے درمیان "خفیہ" مذاکرات ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار "ھاآرتص"  کا کہنا ہے کہ  شام کے موضوع پر اسرائیل، امریکہ اور روس کے درمیان "خفیہ" مذاکرات ہوئے ہیں۔

اس صیہونی اخبار کے مطابق تینوں ممالک کے حکام نے جولائی کے اوائل میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔

خفیہ مذاکرات میں جنوبی شام میں فائر بندی کے علاوہ اسرائیل سے ملحقہ شامی سرحد پر کشیدگی کم کرنے جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔

ھاآرتص نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام میں تہران کی موجودگی پر تل ابیب کو سخت تشویش ہے۔

اسرائیل نے امریکی اور روسی مذاکراتی ٹیم سے کہا ہے کہ ایران کے سپاہ پاسداران اور حزب اللہ سمیت شیعہ جنگنجوؤں کو شام سے باہر کرنے میں مدد کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری