لبنانی فوج کی داعش کے خلاف لڑنے کی تیاریاں

لبنانی فوج کی داعش کے خلاف لڑنے کی تیاریاں

لبنانی فوج داعش کے خلاف عسکری کارروائیاں کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنانی فوج ملک میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

لبنانی فوج شامی سرحد سے ملحقہ دور دراز علاقوں پر قابض دہشتگرد تنظیم داعش کو مار بھگانے کے لئے جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔

اس مہم میں حزب اللہ لبنان بھی شامی افواج کی مدد کریگی۔

دوسری طرف لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنانی فوج نے راس بعلبک اور عرسال کے درمیان کے اہم حصوں کو اپنی نگرانی میں لے لیا ہے۔

فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نےاس علاقہ میں کئی  دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے داعش کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری