ایک تصویر ایک نگاہ/ میشل عون؛ فوجی افسر سے صدارت کی کرسی تک


ایک تصویر ایک نگاہ/ میشل عون؛ فوجی افسر سے صدارت کی کرسی تک

صدارت کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے میشل عون قومی آزادی موومنٹ کے سربراہ تھے۔ وہ حزب اللہ کے اتحادی اور لبنان کے طاقتور مسیحی رہنما ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کے موجودہ صدر میشل عون کسی زمانے میں ایک معمولی فوجی افسر تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتے کرتے فوجی جرنیل بن گئے۔ 

انہوں نے 1958 میں - جب وہ طالبعلم اور فوجی افسر تھے - اس وقت ملک کے صدر فواد شہاب سے میڈل کے طور پر ایک شمشیر وصول کی تھی۔

میشل عون 31 اکتوبر کو لبنانی پارلیمنٹ کی اکثریتی رائے سے ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے۔

نیچے دی گئی تصویر اس وقت کی ہے جب میشل عون ایک افسر تھے نیز لبنان کے صدر مملکت سے اعزاز حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر صدارتی محل بعبدا کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری