قطر کا ایک اور بڑا فیصلہ؛ 80 ممالک کے لئے ویزا چھوٹ پالیسی کا اعلان کردیا


قطر کا ایک اور بڑا فیصلہ؛ 80 ممالک کے لئے ویزا چھوٹ پالیسی کا اعلان کردیا

قطر نے 80 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا دوحہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت قطر نے سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے 80 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا پالیسی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیاحت ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ "حسن الابراهیمی" کا  کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 80 ممالک کے لئے ویزا چھوٹ پالیسی اپنائی ہے۔

اس پالیسی سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر سے لاکھوں سیاح قطر کا رخ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں مزید ممالک کے لئے بھی بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائےگی۔

قطر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے لئے ویزا منسوخ کردیا گیا ہے ان سے ائیرپورٹ پر کسی قسم کے کوئی چارجز وغیرہ بھی نہیں لئے جائیں گے۔

قطری حکام نے ان ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک نے قطر پر ایران اور اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

قطری حکومت نے چند ہی دن پہلے اپنے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ لیا تھا جس کے تحت اس ملک میں شہریت کیلئے رکحی گئی شرائط پر پورا اترنے والے تمام غیرملکی قطری شہریوں کے برابر حقوق حاصل کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری