موصل میں داعش کا جج ہلاک


موصل میں داعش کا جج ہلاک

عراق کی وفاقی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موصل شہر میں داعش کے نام نہاد قاضی ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی وفاقی پولیس کی کارروائی میں داعش کے نام نہاد قاضی ہلاک ہوگیا ہے۔

عراقی وفاقی پولیس کےکمانڈر کا کہنا ہے کہ نام نہاد قاضی کا نام محمد علی اور لقب ابی الحکم الاعور ہے جو کہ موصل شہر کے ایک تہہ خانے میں چھپا ہوا تھا۔

ابی الحکم نے سینکڑوں بے گناہ عراقیوں کے خلاف پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابی الحکم کو تہہ خانے میں ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری