سعودی اتحادی افواج کے خلاف یمنی میزائل حملے جاری

سعودی اتحادی افواج کے خلاف یمنی میزائل حملے جاری

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک بار پھر سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں کو زلزال 1 نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی آلہ کاروں کے خلاف میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کی سرکاری فوج نے بدھ کے روز سعودی اتحادی فوج کے کئی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمنی فوج نے صوبہ تعز کے علاقے المخا میں موجود سعودی اتحادی افواج پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی اہلکار مارے گئے ہیں۔

بدھ کے روز یمنی فورسز نے صوبے تعز کے علاقے الصلو میں اتحادی افواج کے ایک مرکز پر بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو بے پناہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے الخضرا کے اطراف میں الخشبا کی پہاڑیوں پر شدید گولہ باری کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ حجہ کے علاقے حرض اور میدی میں وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری