اپوزیشن جماعتوں کا ن لیگ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ


اپوزیشن جماعتوں کا ن لیگ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

حکمراں ن لیگ کے خلاف ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ن لیگ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے بنائی جانیوالی اس گرینڈ الائنس میں فی الحال تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کواتحادمیں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔

اتحاد میں پیپلز پارٹی کو فی الحال شامل کرنے پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی، احتجاجی تحریک کا مرکزی نقطہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘‘میں ملوث مبینہ لیگی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کارروائی ہوگا تاہم عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے کا بعد درخواست دائر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ اتحاد کے قیام کا اعلان جلد مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس اپوزشین اتحاد کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں دھرنے دینے کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری