فلسطین- اسرائیل تنازعہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا تبصرہ

فلسطین- اسرائیل تنازعہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا تبصرہ

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطینوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیلی حکام کے درمیان امن مذاکرات کے لئے دو نمائندے بھیجے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے نمائندوں سے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن، غزہ کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف فریقین سے بات چیت پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات 2014 سے تعطل کا شکار ہیں۔

اب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی اشد ضرورت ہے جب تک فلسطینیوں سے براہ راست بات چیت نہیں کریں گے خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے امریکی کوششوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری