کلثوم نواز نے این اے 120 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے


کلثوم نواز نے این اے 120 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کلثوم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ این اے 120 پر ہونے والے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔

این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے اب تک 23 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں  پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے فیصل میر جب کہ دیگر امیدواروں میں غلام صابر، مائیکل سرویا، محمد شکیل شاہ گیلانی، گلاب خان سرفراز، ندیم  حنیف، چوہدری عابد حسین، ساجدہ میر، محمد نعمان، نور نعیم خان شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری