عمران خان: میاں صاحب ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں/ عوام نے مظلومیت کارڈ کو مسترد کردیا ہے


عمران خان: میاں صاحب ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں/ عوام نے مظلومیت کارڈ کو مسترد کردیا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا: "5 ججز نے نوازشریف کے خلاف متفقہ فیصلہ دیا، وہ اپنی بیگناہی کا کوئی ثبوت نہ دے سکے، میاں صاحب! آپ پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے، آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی۔ عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ نوازشریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نوازشریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کردیا، عوام کو نواز شریف کی چوری پر یقین ہے۔

بنی گالا میں پاکستان ہندو کونسل کے سابق صدر راجااسرمال منگلانی سے ملاقات اورتحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پربات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف قومی جماعت ہے، ہمارے دروازے تمام مذاہب اور مسلک اورزبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے کھلے ہیں،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے تحریک انصاف پوری قوم کو متحدکررہی ہے۔

قلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی، علاوہ ازیں عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو دعوت دیتا ہوں 13 اگست کو لیاقت باغ میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ شیخ رشید اور میں مل کر یہ جلسہ کر رہے ہیں، جلسہ کا مقصد ہے کہ قوم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے  چھ مجاہدوں کے ساتھ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری