متحدہ عرب امارات کا یمن میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

متحدہ عرب امارات کا یمن میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنے 4سپاہیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے امارات نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کا ایک لڑاکا طیارہ یمن میں گرکر تباہ ہوگیا ہے جس میں سوار 4 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر نے یمن کے مفرور صدر منصور عبد ربہ کے زیرکنڑول علاقے میں فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔

دوسری طرف یمنی المشہد بیس نے بھی جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ ایک جنگی ہیلی کاپٹر صوبہ شبوہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے اہم اتحادیوں میں سے ہے جو یمن کے نہتے شہریوں پر دوسال سے بمباری کررہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں 30 سے زائد اماراتی جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک سینکڑوں امارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ستمبر 2015 کو یمنی فورسز نے میزائل حملہ کرکے 45 سے زائد اماراتیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری