سپریم کورٹ کیخلاف باتیں اورسازش کرنا پاکستانی حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے، پرویز مشرف


سپریم کورٹ کیخلاف باتیں اورسازش کرنا پاکستانی حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے، پرویز مشرف

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے اس بیان کیساتھ کہ حکمران اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کہا کہ سپریم کورٹ کیخلاف باتیں اورسازش کرنا پاکستان کے حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمران اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کاویڈیولنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں 7سالوں کے دوران ہدف مقررکرکے ترقیاتی کام کئے، یہی نہیں ہم نے پاکستان کی معیشت کومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کیخلاف باتیں اورسازش کرنا ان کاپراناوطیرہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری