مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید، حملے میں 2 فوجی بھی ہلاک

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید، حملے میں 2 فوجی بھی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین نوجوان شہید ہوئے جبکہ حملے میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران مسجد شہید اور 3 مکان بھی تباہ کردیے۔ ادھر شوپیاں کے ضلع زیناں پورا میں عسکریت پسندوں کے حملے میں  2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

قابض افواج نے شوپیاں کے ضلع زیناں پورا کے گاؤں آونیرا کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا کہ اس دوران ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی مارے گئے اور کیپٹن سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

شوپیاں میں کشمیری مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئیے۔ دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجین میں بھی بھارتی پولیس کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 نوجوانوں کو شہید اور 565 کو زخمی کردیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری