افریقی ملک بُرکینا فاسو میں ریسٹورنٹ پر دہشتگردا حملے میں 18 افراد ہلاک


افریقی ملک بُرکینا فاسو میں ریسٹورنٹ پر دہشتگردا حملے میں 18 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک بُرکینا فاسو کے ایک ریسٹورنٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برکینا فاسو کی حکومت نے حملے میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام پِک اَپ ٹرک میں سوار تین مسلح حملہ آور ترک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی۔

حملے کے بعد حکومت کی جانب سے جوابی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

جوابی کارروائی کے آغاز سے قبل پولیس نے علاقے میں موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'استنبول ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملے نے 17 افراد کی جانیں لیں جن کی قومیت کی شناخت ہونا باقی ہے، جبکہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے'۔

وزیرِ رابطہ ریمس ڈینڈ جینو کا کہنا تھا کہ 'اب تک حملہ آوروں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے'۔

دوسری جانب پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ترک شہری بھی شامل ہے، جو ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری