تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز


تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تلعفر میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع کے ترجمان محمد الخضری نے روزنامہ روسیاالیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موصل کے بعد تلعفر کو بھی خونخوار درندوں سے نجات دلانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر عراقی فضائیہ وسیع پیمانے پر داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے کچھ دنوں بعد داعش کے خلاف زمینی کارروائی کی جائے گی۔

عراقی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز الحویجہ شہر کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے مکمل تیار ہیں، فوج نے ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے اور اس کے مطابق ہی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس راستے سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری