یوم آزادی کا جشن منانے والے بحرینیوں پرسیکورٹی فورسز کا لاٹھی چارج

یوم آزادی کا جشن منانے والے بحرینیوں پرسیکورٹی فورسز کا لاٹھی چارج

جشن یوم آزادی منانے والے محب وطن بحرینیوں پر آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز کے مظالم میں کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل خلیفہ نے اس ملک کی آزادی کے سالگرہ کے موقع پر بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسا کر متعدد افراد کو شدید زخمی کردیا۔

سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے یوم آزادی کے موقع پر ریاستی مظالم کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد  پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کے علاوہ لاٹھی چارج کرکے متعدد محب وطن بحرینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا۔

واضح رہے کہ اس ملک کے یوم آزادی کے موقع پر کرباباد، المعامیر اور النویدرات کے علاقوں کے مکین آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف مظاہرے کررہے تھے۔

بحرینی عوام 2011 سے آل خلیفہ کی متعصب اور جابر حکومت کیخلاف تحریک چلائے ہوہے ہیں۔

آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے اس تحریک کو کچلنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کیا جاچکا ہے تاہم اس تحریک میں شامل نوجوان تاحال مزاحمت کر رہے ہیں۔

آل خلیفہ نے متعدد علماء اور سوشل میڈیا سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے کام کرنے والے فعال کارکنوں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بحرینی نوجوان اس تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری