یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، کئی سعودی اہلکارہلاک

یمنی سرکاری فوج کے حملے جاری، کئی سعودی اہلکارہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حملہ کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

تسنیم نیوز نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحادی افواج کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج نے جیزان کےعلاقے عوجبہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے حملوں کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تمام سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف صوبہ تعز کے علاقے المنصب کی پہاڑیوں پر سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی فوج المنصب کی پہاڑیوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کی وجہ سے پسپا ہو کر واپس چلے گئے۔

جوابی کارروائی میں سعودی اہلکاروں کو ناقابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی سرکار کے قیام اور اس ملک کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری جاں بحق اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری