نجف اشرف میں بہت جلد سعودی قونصلیٹ کھولاجائے گا


نجف اشرف میں بہت جلد سعودی قونصلیٹ کھولاجائے گا

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نجف اشرف میں اپنا قونصل خانہ کھولنے جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں عراق کے سفیر رشدی العانی کا کہنا ہے کہ  عراقی حکومت کی طرف سے سعودی عرب کو نجف اشرف میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عراقی سفیر نے روزنامہ الحیات کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس سے پہلے سعودی حکام کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عراقی حکومت کو درخواست دی گئی ہے کہ نجف اشرف میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کی عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی حکام کی طرف سے بے جا دخالتوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات سرد مہری کا شکارہیں۔

گزشتہ مہینے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے عراق کا دورہ کیا تھا جو 2003 کے بعد کسی بھی سعودی وزیر کا پہلا دورہ سمجھا جاتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ بغداد کے بعد عراقی اعلیٰ حکام خاص کر وزیراعظم، وزیرداخلہ قاسم الاعرجی اور معروف سیاسی پارٹی کے رہنما مقتدا الصدر نے ریاض کا دورہ کیا تھا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایران سمیت خطے کے ممالک سے تعلقات کو فروغ دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساخت کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری