ن لیگ کا انقلاب نواز بچاو انقلاب ہے، خورشید شاہ


ن لیگ کا انقلاب نواز بچاو انقلاب ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں قومی اداروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی پر سرکاری وسائل خرچ کئے گئے اور قومی اداروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے۔

سکھر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرقیادت اسلام آباد سے لاہور تک جانے والی ریلی پر 40 سے 50 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، نوازشریف کو  مسائل کون سے تھے سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی اور ان کا انقلاب نواز بچاؤ انقلاب ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک احتجاجی ریلی کے بعد ملک کے تمام صوبوں میں بڑی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری