ایران نے شام میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل مینوفیکچرنگ پلانٹ تیار کررہا ہے، اسرائیل کا دعویٰ


ایران نے شام میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل مینوفیکچرنگ پلانٹ تیار کررہا ہے، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے شام میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانے کی فیکٹری تعمیر کررہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کا دعویٰ ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران شمال مغربی شام میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل مینوفیکچرنگ پلانٹ تیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ایران شام میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور اسرائیل کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے، اسرائیل ایران اور اس کے حامی خاص کر حزب اللہ کی شام میں موجودگی کا مخالف ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لئے ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی ٹی وی 2 کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر سے واضح ہوجاتا ہے کہ ایران شمال مغربی شام کے علاقے بنی یاس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فیکٹری تعمیر کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں بنائی جانے والی فیکٹری اور تہران کے قریب ایرانی میزائل فیکٹری کے درمیان مماثلت پائی جاتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری