اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کےلئے استعمال ہوتا ہے


اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کےلئے استعمال ہوتا ہے

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کےلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجتے تھے۔

انہوںنے کہا کہ منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان زکریا گروپ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سے حاصل شدہ رقم سے کالعدم تنظیم کو فنڈز بھیجتے تھے۔

ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کش حملہ آور کا بھائی ہے جو اپنے بھائی کے مارے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے بھائی نعیم اللہ نے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری