پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی تیار/ فریال تالپور اور آصفہ سندھ جبکہ بلاول پنجاب سنبھالیں گے


پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی تیار/ فریال تالپور اور آصفہ سندھ جبکہ بلاول پنجاب سنبھالیں گے

پیپلزپارٹی نے انتخابات کیلئے نئی سیاسی حکمت عملی تشکیل دیدی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیپلزپارٹی نے انتخابات کیلئے نئی سیاسی حکمت عملی تشکیل دیدی جس کے تحت فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سندھ کو سنبھالیں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پنجاب کی اہم شخصیات نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے جس پر سابق صدر نے پرانے سیاسی ساتھیوں سے ملکر آگے بڑھنے کا سگنل دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت سندھ میں پارٹی معاملات فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سنبھالیں گی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گی جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ بلاول بھٹوزرداری پنجاب کو کور کرینگے اور جلسوں سے خطاب کریں گے جس کیلئے پنجاب بھر میں جلسوں کیلئے رابطہ مہم تیز کر دی گئی اور انتخابی مہم کے دوران سینٹرل پنجاب میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری