شاہ سلمان نے قطری حجاج کے سعودی عرب داخلے کی اجازت دیدی

شاہ سلمان نے قطری حجاج کے سعودی عرب داخلے کی اجازت دیدی

سعودی بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ مناسک حج کی غرض سے سعودیہ داخل ہونے والے قطری حجاج کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری حجاج کے مناسک حج کی غرض سے سعودیہ جانے کیلئے واحد زمینی راستہ جس کا نام :سلوی" ہے، کے کھولنے کا حکم صادر کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قطری حجاج اسی گزرگاہ کے ذریعے مناسک حج ادا کرنے کیلئے سعودیہ کا سفر کرینگے۔

سعودی بادشاہ نے قطری حجاج کیلئے پروازوں کی بحالی کی بھی اجازت دیدی ہے۔

یاد رہے کہ بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور مصر نے قطر کیساتھ روابط منقطع کئے ہیں۔

ان ممالک کا قطر پر الزام ہے کہ یہ ملک دہشتگردی کی معاونت کررہا ہے۔

ان ممالک نے قطر پر زمینی، فضائی اور سمندری راستے بھی بند کردئے ہیں اور دوحہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری