14 سو افراد مشتمل 36 بسوں کو باحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا/ باقی ماندہ زائرین سیکورٹی کانوائے کے انتظار میں


14 سو افراد مشتمل 36 بسوں کو باحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا/ باقی ماندہ زائرین سیکورٹی کانوائے کے انتظار میں

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے تقریبا 14 سو زائرین پر مشتمل 36 بسوں کو نہایت سخت سیکورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا ہے جبکہ 20 بسیں تاحال تفتان بارڈر پر اگلے کانوائے کے انتظار میں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تفتان میں تقریبا دو ہفتوں سے محصور پاکستانی زائرین واپسی کیلئے گزشتہ تین روز سے سراپا احتجاج تھے جن میں سے تقریبا چودہ سو زائرین پر مشتمل 36 بسوں کو گزشتہ رات سخت سیکورٹی میں کوئٹہ پہنچ ادیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ زائرین کو اگلے چند روز میں لائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق کی مقدس زیارات سے آنے والے 3000 کے قریب زائرین سیکورٹی خدشات کی بناء پر تفتان میں گزشتہ دو ہفتوں سے محصور ہوگئے تھے۔ جن کی واپسی کا سلسلہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بدھ کو شروع کر دیا گیا۔

پہلے مرحلے میں 36 بسوں پر مشتمل قافلہ 1404 زائرین کو لے کر آج جمعرات کی صبح کوئٹہ پہنچا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور زائرین کے روٹ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ باقی ماندہ زائرین کی 20 بسیں اگلے کانوائے کے انتظار میں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری