حشد الشعبی تلعفر کی آزادی میں بھرپور حصہ لے گی


حشد الشعبی تلعفر کی آزادی میں بھرپور حصہ لے گی

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم داعشی درندوں سے تلعفر کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کریگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے صدر فالح فیاض نے کربلائے معلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا: "حشد الشعبی تلعفر کو داعشی درندوں سے آزاد کرانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی"۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کے جوان تلعفر جانے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ تلعفر آپریشن میں حشد الشعبی کو شامل نہیں کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا تھا کہ عراقی رضاکار فورسز اس ملک کی فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑیں گی اور حشد الشعبی مکمل طور پر تعلفر جانے کو تیار ہے۔

خیال رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس راستے سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری