مغربی افغانستان میں طالبان اور ملارسول کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں


مغربی افغانستان میں طالبان اور ملارسول کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرات میں طالبان اور ملا رسول کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان اور ملا رسول کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

طالبان کے ذیلی گروہ ملاننگیالی کے حامیوں اور طالبان کے کمانڈر ملاصمد کے مسلح افراد کے درمیان شی ڈنڈ نامی علاقے میں شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صوبہ ہرات کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد اور ملارسول کے حامیوں کے درمیان بخت آباد نامی علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے فریقین کو کافی مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ننگیالی کے مسلح افراد نے ملاصمد کے حامیوں پر حملہ کرکے تین جنجگؤوں کو ہلاک کردیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ طالبان کی آپس میں ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔

شین ڈنڈ نامی علاقے میں طالبان کے مسلح افراد کے آپسی تنازعات اور جنگ میں دسیوں افغان ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان رہنما ملاعمر کی ہلاکت کے بعد ملارسول نے ایک الگ فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری