100 سے زائد مرتبہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ

100 سے زائد مرتبہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے پہلی بار اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 100 سے زائد مرتبہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیر اشل نے پہلی مرتبہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد مرتبہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اس سے پہلے فلسطین سے باہر کئے جانے والے حملوں کے بارے میں کسی قسم کی بیان بازی سے اجتناب کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران اسرائیلی غاصب افواج نے شامی سرحد پر بھی فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے حزب اللہ کیلئے اسلحے کی ترسیل کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری