شامی سرحد پر لبنانی فوج کی اہم کامیابیاں


شامی سرحد پر لبنانی فوج کی اہم کامیابیاں

لبنانی فوج نے شامی سرحد پر واقع بعلبک کی اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی فوج نے کل بروز بدھ دہشت گردوں کے خلاف منفرد کارروائی کرتے ہوئے بعلبک کی پہاڑیاں آزاد کرالی ہیں۔

فوج کی کارروائی میں نزوحه مراح الشیخ، خابیة الصغیر، طلعة الخنزیر و شمیس خزعل جیسے علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوج کا اگلا ہدف خربة خزعل، عقاب خزعل اور ضھورالخنزیر نامی پہاڑی علاقے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے شامی سرحد پر لبنانی فوج اور حزب اللہ کے مسلح جوان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری