دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں، نوجوان محتاط رہیں، پاک فوج


دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں، نوجوان محتاط رہیں، پاک فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظمیں پڑھےلکھے نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظمیں پڑھےلکھے نوجوانوں کو اپنی طرف جلب کرنا چاہتی ہیں  نوجوانوں کو چاہئے کہ داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

 پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک  کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا  مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیوں کا ادراک ہے اور نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

 (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ  نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو تشدد اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے فوج نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید نے پاکستانی نوجوانوں  سے کہا کہ کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں

انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیابی و ترقی کے لیے اللہ پر ایمان، والدین کا احترام ، سخت محنت پرانحصار کریں۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج انہیں محفوظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری