داعشی دہشت گرد نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 13 ہلاک 50 زخمی، ویڈیو+ تصاویر


داعشی دہشت گرد نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 13 ہلاک 50 زخمی، ویڈیو+ تصاویر

اسپین کے شہر بارسلونا میں داعشی دہشت گرد نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  ’اے ایف پی‘ کے  حوالے سے بتایا ہے کہ  دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ ایک شخص نے راہ گیروں پر جان بوجھ کر وین چڑھا دی ہے جس کے نتیجے میں 63 شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

اسپین کے وزیر داخلہ نے 13 ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرلی ہے۔

اسپین کی پولیس کی طرف سے واقعے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا گیا۔

عینی شاہدین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ وین کے لوگوں پر چڑھ دوڑنے کے بعد کئی لاشیں بکھر گئیں اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

 اسلامی جمہوری ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے واقعے کی  شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ لاس رمبلاس کا علاقہ اسپین میں سیاحت کے حوالے سے معروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری