پاک ایران تعلقات قابل قدرہیں، مریم اورنگزیب


پاک ایران تعلقات قابل قدرہیں، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایران کیساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان  کے ایران کیساتھ نہایت اچھے اور قابل قدر تعلقات ہیں۔

 مریم کا اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ثقافتی، قومی اور مذہبی رشتوں سے جھڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دنوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات قابل قدرہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایران کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اورعوام کے درمیان رابطوں کو مزید کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید توسیع کے لئے ایرانی حکومت کی جانب سے کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔

واضح رہے  کہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیرمہدی ہنردوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات قابل قدر اور مستحکم ہیں۔

ایرانی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کیلئے سازگار ماحوال پیدا کرنے کے لئے  ایران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

اورنگزیب  نے ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے وفد کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور وزارت انفارمیشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے سفارتخانے کے ساتھ ایک مؤثر رابطے اور تعاون کو قائم کرنے کے لئے ثقافتی وفد کے تبادلے میں اضافے کو یقینی بنائیں۔

ملاقات میں ایرانی سفیر اور وزیرمملکت نے خاص طور پر میڈیا، ثقافت اور انفارمیشن کے میدان میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہدی ہنر دوست نے وزیر اطلاعات کو اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کے فارسی مرکز کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری