موصل میں ہتھیاروں سے بھرا گودام دریافت


موصل میں ہتھیاروں سے بھرا گودام دریافت

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ موصل میں ہتھیاروں سے بھرا گودام دریافت کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی پولیس نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش سے متعلق اسلحے سے بھرا ایک گودام دریافت کرلیا ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے  موصل کے قدیم علاقے السرجخانہ میں کارروائی کرکے خطرناک ہتھیاروں سے بھرا ایک گودام دریافت کرلیا ہے۔

دوسری طرف عراقی رضاکار فورسز حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ تعلفر میں داعش کے خلاف آپریشن میں 12 داعشی دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد ایک سرنگ کے ذریعے فرار کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سب کے سب ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے صدر فالح فیاض نے کربلائے معلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ"حشد الشعبی تلعفر کو داعشی درندوں سے آزاد کرانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی"۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری