افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں، جنرل باجوہ


افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں، جنرل باجوہ

پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے جب کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور وفد نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور افغانستان میں سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر بہتر سیکورٹی کیلیے افغان اور امریکی فوج سے ملکرکام  کرنے کے عزم کو دہرایا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تسلیم کی جائیں اور امن کے لیے کئی عشروں کی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک دلچسپی نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری