ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما جاں بحق


ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے راہنماء مولانا عطااللہ شاہ جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے راہنماء  مولانا عطااللہ شاہ جاں بحق ہو گئے۔

مولانا عطااللہ شاہ صدیق اکبر مسجد میں نماز پڑھا کر نکل رہے تھے کہ دشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

کہا جا رہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے لمبی تان کر سو گئے ہیں ایک ہفتے میں چار وارداتوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جا ںبحق جبکہ 1 شہری زخمی ہوگیا۔

پہلی واردات 11 اگست کوٹلی امام حسین پر فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار سید یاسر شاہ اور سید ناصر شاہ شہید ہوئے۔ 13 اگست کو مریالی میں فائرنگ سے سرکاری ملازم سید مظہر شیرازی کو گھر کے دروازے پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔  17 اگست کو عیدگاہ میں فائرنگ سے سجاد حسین میکن ولد غلام عباس (دودھ فروش) سکنہ میکن بند شدید زخمی ہو گیا جبکہ آج 19 اگست بنوں اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے راہنماء شیخ الحدیث اور مولانا فضل الرحمن کے پیر مولانا عطااللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری