اسکردو میں شاندار جیپ ریلی کا انعقاد


اسکردو میں شاندار جیپ ریلی کا انعقاد

گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہر اسکردو میں ایک شاندار جیب ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلگلت بلتستان کے دوسرے بڑے شہر اسکردو کے علاقے سرفہ رنگا میں ایک شاندار جیپ ریس کا انعقاد کا آغاز آج سے ہوا چاہتا ہے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریس میں حصہ لینے کے لئے 100 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر فدا ناشاد ہونگے۔

کمشنر بلتستان عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ اسکردو بس ٹرمینل سے شائقین کے لئے بس سروس جاری رہے گی، اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کے لئے بھی خصوصی بس سروس شروع ہوگی۔

توقع ہے کہ جیپ ریس کو دیکھنے کے لیے ملکی اور غیرملکی ہزاروں لوگ علاقے کا رخ کریں گے جس کی وجہ سے سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے430 اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا اور بین لاقوامی سیاحوں کی دلچسپی کا سامان کرنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری