ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری رسومات جاری، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات


ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری رسومات جاری، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک چرچ میں جاری ہیں جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی مدر ٹریسا کی تدفین کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ڈاکٹررتھ فاو کی تدفین قومی اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ 30 سال کی عمر میں 1960ء میں پاکستان آئی تھیں اور جزام کے خاتمے کیلئے اعلیٰ خدمات انجام دیں جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا۔

پاکستان کی مدر ٹریسا 10 اگست کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری