نا اہل وزیر اعظم اپنے بنائے نیب کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں؟


نا اہل وزیر اعظم اپنے بنائے نیب کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں؟

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم اپنے بنائے نیب اور تعینات کردہ افسروں کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم اپنے بنائے نیب اور تعینات کردہ افسروں کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہیں صفائی دینے کا تیسرا موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور جی ٹی روڈ والے سوالات نیب کے سامنے اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مختلف ونگز اور فورمز کے صدور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 3 بار وزیر اعظم بننے والے شخص کو قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونا چاہیے۔ نیب کی طرف سے یہ طلبی پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے حکم پر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے طرز عمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے نزدیک آئین، جمہوریت اور اداروں کا کتنا احترام ہے۔ کرپشن کا اژدھا قانون کے شکنجے میں آیا ہے اور امید ہے اس بار لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری