شمالی افغانستان کے شہر چمتال میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں


شمالی افغانستان کے شہر چمتال میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

شمالی افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے علاقے چمتال میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان جنگجؤوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ کے علاقے چمتال میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان جنگجؤوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کی مدد کے لئے تازہ دم فوجی دستے بھیجے گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے جو اب تک جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چمتال شہر کے اطراف میں کئی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل چمتال کو چاربولک شہر سے ملانے والی واحد سڑک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا تاہم طالبان نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

چمتال صوبہ بلخ کے پسماندہ شہروں میں سے ایک ہے اور مزار شریف سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری