پاکستان میں اسرائیلی لابی سرگرم عمل، پاکستان اسرائیل الائنس کے نام سے تنظیم کا قیام

پاکستان میں اسرائیلی لابی سرگرم عمل، پاکستان اسرائیل الائنس کے نام سے تنظیم کا قیام

پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے اسرائیلی ایجنسیاں اور اُن کے متعدد ایجنٹ سرگرم ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ابتدائی طور پر برطانیہ میں ''پاکستان اسرائیل الائنس'' کے نام سے تنظیم قائم کی گئی ہے، جس کا بانی سربراہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس ملازم "نور ڈاہری" کو مقرر کیا گیا ہے۔

نور ڈاہری یہودی تنظیم یو کے کی صیہونی سینٹرل کونسل کا کارکن اور زائنسٹ فیڈریشن کی سنٹرل کمیٹی کا بھی رکن ہے۔

"پاکستان اسرائیل الائنس" بہت جلد پاکستان میں سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ذریعے ''اسرائیل تسلیم کرو'' مہم کا آغاز کرے گی، جس کے لئے پاکستان، اسرائیل، برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے اراکین کی رجسٹریشن کر لی گئی۔ پاکستان کے کچھ مذہبی رہنماوں کا بھی ''پاکستان اسرائیل الائنس'' کا حصہ بننے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

"پاکستان اسرائیل الائنس" اسرائیل سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے علاوہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیموں حماس اور الاقصی بریگیڈ وغیرہ کے خلاف منفی مہم بھی چلائے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری