یورپ کے بعد روس میں چاقو بردارشخص نے 8 افراد کوشدید زخمی کردیا


یورپ کے بعد روس میں چاقو بردارشخص نے 8 افراد کوشدید زخمی کردیا

یورپ کے بعد روس کے شہر سورگوٹ میں بھی ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 8 افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسپین بارسلونا اور فن لینڈ حملوں کے بعد ایک چاقو بردار شخص نے 8 افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

روس کے شہر سورگوٹ میں ایک چاقو برداردہشت گرد نے 8 افراد پر اندھا دھند چاقو کے وار کرکے 8 افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی میں  حملہ آور شخص مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ قبل بارسلونا میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ ایک شخص نے راہ گیروں پر جان بوجھ کر وین چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 63 شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

اب تک کسی تنظیم یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری