مراکش میں ملک سلمان اور قطری جرنیل کی خفیہ ملاقات


مراکش میں ملک سلمان اور قطری جرنیل کی خفیہ ملاقات

مراکشی روزنامہ '' لی 360'' کا کہنا ہے کہ مراکش کے شہر طنجہ میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور قطری جنرل کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مراکشی روزنامہ ''لی360'' نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان اور قطری جنرل کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی فرمانروا چھٹیاں گزارنے طنجہ نامی شہر گئے ہوئے ہیں۔

روزنامہ''لی360'' کا مزید کہنا ہے کہ ملک سلمان نے قطری جنرل طیب اورال اوغلو سے طنجہ نامی شہر کے السلیمانیہ محل میں خفیہ ملاقات کی ہے۔

مراکشی روزنامے کا دعویٰ ہے کہ حکومت قطر نے خفیہ طورپر اپنے جنرل کو ملک سلمان کے ساتھ دونوں ممالک کی کشیدہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھیجا تھا۔

قطری جنرل نے ملک سلمان کے ساتھ 40 منٹ تک تبادلہ خیال کیا اور دنوں رہنماؤں نے عرب ملکوں سمیت خلیج فارس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مراکشی روزنامہ کے مطابق، قطری جنرل نے سعودی عرب کی طرف سے قطری حجاج کو بغیر دستاویزات کے سڑک کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روزنامہ ''لی 360'' کے مطابق قطری جنرل کے ساتھ ملاقات میں ملک سلمان کے علاوہ ان کے دو بیٹے بھی شریک تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری